اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ: صنم جاوید کو رہا کرنے اور جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو صنم جاوید کی جعمرات تک گرفتاری سے روکتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا۔ آئی جی اسلام آباد بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

صنم جاوید کے والد نے بیٹی کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی رہائی کےلیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

صنم جاوید کے والد نے استدعا کی کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے اور غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے اور اس کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو بھی روکا جائے۔

صنم جاوید کے والد نے درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد و دیگر کو فریق بناتے ہوئے صنم جاوید کو حراست میں لئے جانے یا اغوا کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا بھی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکتے ہوئے شام ساڑھے پانچ بجے ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو آج شام ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

شام ساڑھے پانچ بجے پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا ۔ آئی جی اسلام آباد بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عدالت نے صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے صنم جاوید کیخلاف ایک سال کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت آپنا آرڈر واپس لے لے گی، جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کے دائرہ اختیار سے باہر نا جائے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کی عدالتوں سے رہائی کے بعد گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گوجرنوالہ جیل سے رہا ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو صنم جاوید کو کوئٹہ لے جارہی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے