اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان میں آدھی عوام کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں: انعم تنویر

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آدھی عوام تو فارغ ہے اور ان کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہے۔

انعم تنویر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اُن سوشل میڈیا صارفین پر اپنے غصے کا اظہار کیا جو شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے کمنٹ سیکشن میں منفی تبصرے تحریر کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا کو غلط کاموں کیلئے استعمال کر رہے ہیں، یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی رائے اور ملک کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں، اس کے ذریعے اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں، مختلف چیزیں سیکھ سکتے ہیں اور کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے کام چھوڑ کر شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں جا کر منفی تبصرے کرتے ہیں۔

انعم تنویر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان میں آدھی عوام تو فارغ ہے کیونکہ ان کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہے، یہ صرف موبائل فون اٹھا کر انسٹاگرام پر دیکھتے ہیں کہ کس نے کیا تصویر لگائی ہے اور کس نے کیا پہنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی سکرٹ پہنتا ہے تو یہ لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ آپ نے شلوار کیوں نہیں پہنی، آخر یہ کیا بکواس ہے؟

جب میزبان نے یہ کہا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہے تو انعم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے غیر مسلموں نے برسوں کام کیا، انہوں نے ہمیں ریلوے ٹریک دیے اور پورا سسٹم بنا کر دیا لیکن ہم نے سب تباہ کر دیا۔

اپنی گفتگو میں انعم تنویر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پارسی تھے لیکن اس پر بھی بحث ہوتی ہے، بعض کہتے ہیں وہ مسلمان تھے اور بعض اس سے متفق نہیں ہیں لیکن میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے