اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

حکومت نوجوانوں کے جدید ہنر میں سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے:وزیراعظم

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت نوجوانوں کے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری کیلئے پُر عزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ہنر برائے نوجوانان (World Youth Skills Day) کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ قومیں اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم، یکساں ترقی کے مواقع کے ساتھ ساتھ دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے جدید پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہی ہے، حال ہی میں اپنے دورہ چین کے دوران نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 لاکھ بلکہ جدید زراعت کیلئے 1 ہزار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجنے کا اقدام حکومت کے اسی عزم کا اعادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں نہ صرف خواتین بلکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے، قومی سطح پر بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز جاری ہیں جہاں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلباء پاکستان اور پاکستان سے باہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ نیوٹیک (NAVTTC) کے تحت اداروں کی اصلاحات کے عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، نیوٹیک اور اسکے شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت ہزاروں نوجوانوں کو مارکیٹ ایبل ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور باوقار روزگار کیلئے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنائیں گے ، حکومت نوجوانوں کے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری کیلئے پُر عزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے