اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر حسین بھٹی نے کیس کی سماعت کی، چودھری پرویز الہٰی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے، سابق وزیراعلیٰ کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر  جبکہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

حاضری معافی کی درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ کی پسلیاں فریکچر ہیں، پی ٹی آئی رہنما  کو سفر کرنے میں مشکل کا سامنا ہے لہٰذا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ آخری موقع ہے آئندہ سماعت پر ملزم عدالت میں پیش ہو، آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی سمیت دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد ہو گی۔

بعدازاں اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت  دیگر شریک ملزمان کیخلاف مقدمہ کی کارروائی 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے