اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فون ٹیپنگ کی اجازت کیخلاف درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیئے جانے کیخلاف ایک اور درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کردی۔

جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی سفارش بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے