اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنی اتحاد کونسل کے جنید افضل ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے، اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں ہے، درخواست گزار عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکاء نے درخواست کی مخالفت کی۔

بعدازاں  عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے