(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
حال ہی میں عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سلیولیس شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ کھلی زلفوں اور معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کسی گہری سوچ میں گم دکھائی دے رہی ہیں۔
پوسٹ کے طویل کیپشن میں عائشہ نے مبہم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ "تاحال معلوم نہیں لیکن وہ دن قریب ہے جس دن میں کرونگی، لیکن ابھی فی الحال میں ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، بہتر ہونے کیلئے اور بہتر محسوس کرنے کیلئے۔
انہوں نے لکھا کہ "یہاں میں نے بہت سی چیزوں کو محسوس کیا جو میری مسکراہٹ کی وجہ بنیں اور سب کچھ مسکراہٹ کیساتھ ہو رہا ہے"۔
اداکارہ کے اس مبہم پیغام پر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے عائشہ عمر کی جلد شادی کرنے کی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔