اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کیلئے اہم پیشرفت

15 Jul 2024
15 Jul 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل تیاری کے تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کر لئے۔

رپورٹ کے مطابق جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی، لائیو مانیٹرنگ روم بھی قائم ہو چکے، پنجاب بھر کے کیمروں کی لائیو فیڈ محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم سے منسلک کر دی گئی۔

پنجاب بھر میں جلوس کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دورے مکمل کر لئے گئے، تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، فوج اور رینجرز کے خصوصی دستوں کی تعیناتی، نقل و حمل اور قیام کا اہتمام بھی ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات اور ملبہ ہٹا دیا گیا، پیچ ورک بھی مکمل ہو چکا ہے۔

صوبہ بھر میں ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور میڈیکل کیمپ لگ گئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اور امن کمیٹی کے اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے ڈیش بورڈ میں تمام مجالس اور جلوسوں کی معلومات اپ لوڈ ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے