(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 9 مئی کے تین مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے لئے اکسانے کے الزام میں شامل تفتیش کیا جائے گا، ڈی ایس پی لیگل کی سربراہی میں 13 رکنی پولیس ٹیم بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرے گی۔
پولیس حکام کے مطابق عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے، بانی پی ٹی آئی کیطرف سے کارکنوں کو اکسانے کے مکمل شواہد موجود ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم راولپنڈی میں موجود ہے جو بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر کے واپس آئے گی،عمران خان کو تینوں مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے بعد گرفتاری ڈالی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جن تین مقدمات میں عمران خان کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے مکمل تفتیش کے بعد ان مقدمات کا چالان عدالت جمع کروایا جائے گا۔