(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے برائیڈل لک میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصاویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
مذکورہ تصاویر میں مایا علی کو دلہن کا عروسی جوڑا زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کانوں میں بھاری بندے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ بالوں کو پھولوں سے بنی پونی سے باندھ رکھا ہے۔
سرخ عروسی جوڑے کے ساتھ گہرا میک اپ اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں جبکہ جوڑے پر ہوا بھاری کام لباس کو مزید جاذب نظر بنا رہا ہے۔
مایا علی کے مذکورہ فوٹو شوٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار اور کمنٹ سیکشن میں محبتوں کی برسات کی جا رہی ہے وہیں اداکارہ کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے۔