جرم وانصاف
نیب کا نیا توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری
14 Jul 2024
14 Jul 2024
(لاہور نیوز) نیب کے نئے توشہ خانہ کیس میں وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق توشہ خانہ نئے کیس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرائل جیل میں ہی ہوگا۔
دوسری جانب توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، نیب کی قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔