اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جھوٹی تعریفیں کرنے والوں پر شدید غصہ آتا ہے : نادیہ خان

14 Jul 2024
14 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی جھوٹی تعریفیں سُننا بالکل پسند نہیں بلکہ جھوٹی تعریفیں کرنے والوں پر شدید غصہ آتا ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے اپنی ساتھی اداکارہ ماہم منیر اور سلمیٰ حسن کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا تذکرہ کیا، اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کی ایک خاتون ڈیزائنر سے میری دو بار ملاقات ہوئی اور جب ہم تیسری بار ملے تو اُس ڈیزائنر نے میری تعریفوں کے پُل باندھ دیے، مجھے کہا کہ نادیہ تمہارا دل سونے کا ہے، تُم بہت خوبصورت ہو وغیرہ وغیرہ۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے اپنی تعریفیں سُن کر خاتون ڈیزائنر سے پوچھا کہ کیا آپ مجھے جانتی ہیں؟ ہم تیسری بار مل رہے ہیں اور آپ نے میری جو تعریفیں کی ہیں، مجھ میں ایسی کوئی بھی خوبی نہیں ہے۔

اداکارہ کے مطابق اُنہوں نے خاتون سے کہا کہ تم نے جتنی زیادہ میری تعریفیں کردی ہیں، یہ سُن کر مجھے گھبراہٹ ہورہی ہے، یہ سب بکواس ہے، پلیز چُپ کر جاؤ، میری مزید تعریف نہیں کرنا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے خاتون ڈیزائنر سے کہا کہ آپ مجھے پسند ہیں، اگر آپ کو مجھ سے کوئی کام ہے تو میں آپ کا کام کردوں گی لیکن براہِ کرم! میری جھوٹی تعریفیں نہیں کرو کیونکہ مجھے جھوٹی تعریفوں سے سخت چِڑ ہوتی ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ جب کوئی میرے منہ پر میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے اوپر کیڑے چل رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے