اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک کے سالانہ امتحان میں زیادہ پوزیشنز پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ نے حاصل کیں

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) میٹرک کے سالانہ امتحان میں نجی سکولوں کے طلبہ چھائے رہے اور زیادہ پوزیشنز حاصل کیں۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشنز پر کن سکولوں کی اجارہ داری رہی؟ لاہور نیوز نے رپورٹ حاصل کر لی، پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں نجی شعبے کے سکولوں کی مجموعی طور پر 179 پوزیشنز تھیں، ان میں سے نجی سکولوں کے طلبہ نے 120 اور سرکاری سکولوں کے طلبہ نے 59 پوزیشنز حاصل کیں، پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کے 34 اور سرکاری سکولوں کے 20 طلبہ نے پہلی پوزیشن لی۔

اسی طرح نجی سکولوں کے 34 اور سرکاری سکولوں کے 22 طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، نجی سکولوں کے 52 اور سرکاری سکولوں کے 17 طلبہ تیسری پوزیشن پر رہے۔

سرکاری سکولوں میں سب سے زیادہ 12 پوزیشنز سرگودھا بورڈ نے حاصل کیں، نجی سکولوں کے طلبہ نے ساہیوال اور فیصل آباد بورڈ میں 17، 17 پوزیشنز حاصل کیں۔

تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو لاہور 69 فیصد سے زیادہ نتائج دے کر آخری اور ڈی جی خان بورڈ 82 فیصد سے زیادہ نتائج دیکر پہلے نمبر پر رہا۔

نجی سکولوں کی تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین نتائج دینے پر حکومت سے ٹیکسوں میں ریلیف دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے