اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں 998 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق، 1014 زخمی

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 998 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق اور 1014 زخمی ہوئے۔

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 998 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 450 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 564 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں540 ڈرائیورز، 31 کم عمر ڈرائیور، 360 مسافر اور 123 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 192 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 191 متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 77 حادثات میں 80 متاثرین کے ساتھ دوسرے، فیصل آباد 70 حادثات میں 76 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے