(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچی تھی، ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے لیکر اسلام آباد چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کر کیا گیا ہے، صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو ٹویٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ہاؤس جانے کے حوالے سے ترغیب دی، صنم جاوید کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی اے ٹی سی عدالت نے رہا کرنے کیلئے روبکار جاری کر دی تھی، عدالت نے روبکار سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے نام جاری کی تھی۔