اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے ترکیہ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی آن سکرین خوبصورت جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے ترکیہ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

گزشتہ برس 2023 میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل "تیرے بن" پاکستان سمیت  ہمسایہ ممالک میں بھی  عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کو بین الاقوامی سطح پر خوب پذیرائی ملی۔

ڈرامہ سیریل"تیرے بن" نے مقبولیت کے بڑے ریکارڈ توڑتے ہوئے یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3 بلین سے زائد ویوز بھی حاصل کیے جبکہ ڈرامے کی کامیابی نے یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کو بھی بین الاقوامی سٹار بنا دیا۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب یہ ڈرامہ ترکیہ میں بھی کامیابی کے نئے ریکارڈقائم کرنے جارہا ہے، یمنیٰ زیدی اور وہاج علی اپنی شاندار آن سکرین کیمسٹری کے ذریعے ترک مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کی ہیروئن اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر  سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تُرک مداح یمنیٰ اور وہاج کی متاثر کُن پرفارمنس کو خوب پذیرائی بخش رہے ہیں۔

5

ترکیہ میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چند ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں جن میں ہیش ٹیگ یمنیٰ زیدی، وہاج علی، تیرے بن اور یُم ہاج شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے