13 Jul 2024
(لاہور نیوز) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی رہائی بارے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر اے ٹی سی گوجرانوالہ کو موصول ہو گئے، لاہور ہائیکورٹ نے تین روز قبل صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اے ٹی سی گوجرانوالہ سے روبکار جاری ہونے کے بعد صنم جاوید کو رہا کیے جانے کا امکان ہے، سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے باہر پولیس کی بھاری تعینات کردی گئی۔