اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، چیف الیکشن کمشنر کو فوری عہدے سے استعفٰی دینا چاہئے اور اس پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جسٹس منیر کے فیصلوں سے طاقتور قانون سے اوپر چلا گیا، انتخابات میں ہمیں ایک حلقے میں 4 نشانات دیئے گئے تھے، بنگلہ دیش میں بھی ایک سیاسی جماعت کو الیکشن جتوایا گیا تھا، اسلام آباد کے تین حلقے کھلنے کا سب کو خوف ہے، کمشنر راولپنڈی نے انتخابات پر سچ بولا تھا ۔

عمران خان نے کہا کہ  جسٹس گلزار نے کہا تھا کہ میرے کیسز قاضی فائز عیسیٰ نہیں سنیں گے، قاضی فائز عیسیٰ کو میرے کیسز سے الگ ہو جانا چاہئے، قاضی فائز عیسیٰ نے اوپن کورٹ میں کہا تھا کہ وہ بیوی کی باتیں سنتے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے میرے خلاف بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خط لکھوں گا، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی درخواست کو نہیں سنا جارہا، انسانی حقوق کا تحفظ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے