اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کا پاکستان اور آئی ایم کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر اظہار اطمینان

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کے قرض پروگرام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب امریکی ڈالرز ملیں گے،حکومت نے پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں، پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے میں آئی ایم ایف معاہدہ اہم ثابت ہوا، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں،  حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اولین بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے گا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ  نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا، قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، پاکستان کو استحکام سے مضبوط اور پائیدار بحالی کی طرف لے جانا ہمارا عزم ہے،  کامیابی اس روز ہوگی جس دن ہم قرض سے نجات پائیں گے، حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے ملک کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور شہریوں کے لئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی، حکومت پالیسی ریفارمز اور مالیاتی اہداف پر سختی سے کاربند ہو کر ملک کے کم آمدن والے طبقے کا سہارا بنی، ہم نے معیشت میں بہتری کے لئے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے پائیدار شرح نمو حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے، پاکستان کو استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی طرف جانا ہوگا، ہمارے اقدامات سے معاشی ترقی کا سفر مکمل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے