اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام تاحال مکمل بحال نہ ہو سکا

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے متاثرہ بجلی کا ترسیلی نظام تاحال مکمل بحال نہ ہوسکا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کی بھرمار ہے، تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز جلنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق لیسکو کے 46 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل معطل ہے، لیسکو کا عملہ فیڈرز بحال کرنے میں مصروف ہے تاہم انفرادی شکایات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہیں وہاں رات بھر بجلی بند رہی، گڑھی شاہو، کاپر سٹور،شالیمار، واہگہ، دروغہ والا سمیت کئی  دیہی علاقے رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے۔

ادھر لیسکو میں سٹاف کی شدید کمی کے باعث بجلی کی بروقت بحالی ممکن نہیں بنائی جاسکی، شہری انفرادی شکایات کے لیے لیسکو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے