اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خسارے میں چلنے والی مزید 22 مسافر ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

13 Jul 2024
13 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ریلوے نے خسارے میں چلنے والی مزید 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے دستاویز کے مطابق آؤٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں یکم اگست تک درخواستیں دے سکتی ہیں، اے کیٹیگری ٹرینوں کی سکیورٹی 5 ملین اوربی کیٹیگری کی سکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔

 سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ان پارٹیوں کو دیا جائے گا جو عوام کو سہولتیں فراہم کریں گی۔

ریلوے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کنٹریکٹرز نے کرائے بڑھائے تو انہیں نوٹس دے کر کنٹریکٹ ختم کردیا جائے گا کیونکہ مسافروں کے حقوق اور سہولتوں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے