اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائی، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گرفتار

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(لاہور نیوز) سندر پولیس نے کارروائی کر کے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر لوگوں کوایف آئی اے میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر پیسے لیتا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی ملزم محمد جاوید نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراتا تھا اور اب تک شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے، ملزم کے خلاف ٹاؤن شپ اور نواں کوٹ کے علاوہ اوکاڑہ، سرگودھا اور چونیاں میں کروڑوں روپے بٹورنے کی ایف آئی آرز درج ہیں جن میں ملزم عرصہ دراز سے اشتہاری ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے