اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا حکم

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(لاہو رنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ای چالان سے متعلق  عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ای چالان شروع کردئیے ہیں تو پہلے  شہریوں کو آگاہ کریں کہ ای چالان شروع ہوچکے ہیں تاکہ شہری محتاط ہوکر ڈرائیونگ کریں۔

دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن حنا حفیظ نے عدالت کو بتایا کہ بارش کے باعث مال روڈ پر پانی جمع ہے، پی سی ہوٹل کے سامنے گرین بیلٹ کے اوپر سے پانی گزر رہا ہے۔

 عدالت نے کہا کہ جوہر ٹاؤن میں واسا نے نکاسی آب کے اچھے انتظامات کیے ہیں، اس طرح کے اقدامات دیگر علاقوں کے لیے بھی کرنے چاہئیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ کمشنر لاہور کا دفتر بہت شاندار بن چکا ہے، اس پر بہت پیسہ لگا ہے، ججز بھی پرانے کمروں میں بیٹھتے ہیں، کمشنر صاحب نہیں بیٹھ سکتے؟

بعدازاں عدالت نے تدارک سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر مزید سماعت اگست تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے