اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حساس اداروں کو فون ٹیپ کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، ایسے میں کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو وفاقی حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے، پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے، آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی، آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ انڈین سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی کو معطل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے