اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قصور کے قریب پولیس مقابلہ میں زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

12 Jul 2024
12 Jul 2024

( لاہور نیوز) تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ پل پٹڑی نہر کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا۔

زیر حراست ڈاکو بابر عرف بابری قوم میو سکنہ کوٹ رادھا کشن ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، حملہ آور ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو انتہائی خطرناک ہے جس نے ساتھیوں کے ہمراہ بین الاضلاعی گینگ بنا رکھا تھا، ملزم ضلع قصور و لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔

تھانہ راجہ جنگ پولیس زیر حراست ڈاکو کو مقدمہ 663/24 بجرم 392 میں ریکوری کر کے واپس آ رہی تھی کہ اس کے 4 ساتھی پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے پل پٹڑی نہر کے قریب حملہ آور ہو گئے۔

حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو زخمی ہو گیا، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، تھانہ راجہ جنگ پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے