اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزم گرفتار، فائرنگ سے شہری زخمی

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ نواں کوٹ میں اغواء کا بوگس مقدمہ درج کرانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، پولیس نے فیصل آباد کے قریب کارروائی کر کے ملزم کو حراست میں لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ پیپلز کالونی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، گرفتار ملزموں کی شناخت سفیان اور عاطف کے ناموں سے ہوئی۔

ادھر قصور کے علاقے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت پپو بادشاہ کے نام سے ہوئی جو سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس نے تھانے منتقل کر دیا۔

اوکاڑہ کے علاقے لالہ زار کالونی میں نامعلوم افراد نے کریانہ سٹور میں فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس کی مدد سے پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے