اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تین پاکستانی بہنوں نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں 4،4گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی تین بہنوں نے پاور لفٹنگ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی ایونٹ میں مختلف ویٹ کیٹگریز میں چار چار گولڈ میڈلز جیت لیے۔

جنوبی افریقا میں جاری ایونٹ میں ٹوئنکل سہیل 84 کے جی کلاس میں ایکشن میں تھیں مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود ٹوئنکل سہیل نے بھی اپنی کلاس میں کلین سوئپ کیا اور چاروں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

انہوں نے سکواٹ، بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اوور آل ٹوٹل میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

اس سے پہلے ان کی بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں چار چار گولڈ میڈلز جیتے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاور لفٹنگ کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں تین بہنوں نے ایک ساتھ گولڈ میڈلز جیتے، تینوں بہنیں اب 13 جولائی کو ایکوئپڈ ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سہیل سسٹرز کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ تین بہنوں نے تاریخ رقم کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے تینوں بہنوں کو ایونٹ کے لیے ایئر ٹکٹس کے لیے 20 لاکھ روپے اور یونیفارم فراہم کیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے