اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے کھلاڑی شہیر آفریدی کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(لاہور نیوز) پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر شہیر آفریدی کے استقبال کیلئے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی، ایس ایس پی آر آر ایف علی رضا اور ان کے اہل خانہ موجود تھے، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی و پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنان نے شہیر آفریدی کا والہانہ انداز میں استقبال کیا، فرحان غنی نے شہیر آفریدی کو پھولوں کے ہار پہنائے، ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

شہیرآفریدی کامیابی کے ساتھ پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئن بن گئے ہیں، سندھ پولیس کے جوان نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے میں شکست دی تھی، پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے