اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائے گی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کر دیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ یکم مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں رکھا گیا ہے تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی اور چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز ہائبرڈ ماڈل پر متحدہ عرب امارات یا پھر سری لنکا میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز سری لنکا یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، سری لنکا میں جولائی کے آخر میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے