11 Jul 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر بہاولنگر کو ایئر ایمبولینس دے دی گئی۔
ایئر ایمبولینس کا ٹیسٹ رن منچن آباد روڈ رن وے پر کیا گیا، اس موقع پر ریجنل آفیسر ایمرجنسی ریسکیو ڈاکٹر عبدالستار اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد سہیل خان نے خصوصی شرکت کی۔
ایم پی اے سہیل خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں، جو لوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پریشانی کا سامنا کرتے تھے انکے لئے ایئر ایمبولینس تحفہ ہے۔
سہیل خان نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس کے ہونے سے مریضوں کو بڑے اضلاع میں فوری طور پر ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔