11 Jul 2024
(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما ملاقات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس چلے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔
عمران خان سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، پارٹی، سیاسی، ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔