اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ کل صبح ساڑھے نو بجے سنایا جائے گا، اس سلسلہ میں کاز لسٹ جاری ہو گئی، محفوظ شدہ فیصلہ چیف جسٹس کے ریگولر تین رکنی بنچ میں سنایا جائے گا۔

اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت آج دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک تھے۔

واضح رہے کہ فل کورٹ بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بارے میں گزشتہ روز بھی کم و بیش دو گھنٹے مشاورت کی تھی۔

یاد رہے کہ 9جولائی کو سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی ،جس کے بعد  عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے