11 Jul 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کو صوبے میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور فعال کرنے کے حوالے سے ٹاسک تفویض کردیئے۔
بعدازاں گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد آصف علی زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاؤس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔