11 Jul 2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 382 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 591 روپے ہو گئی۔