اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی ٹیم کا آئسکریم یونٹ پر چھاپہ، 520 کلو ایکسپائر فلیور تلف،

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیم نے معروف آئسکریم یونٹ پر چھاپہ مار کر 520 کلو ایکسپائر فلیور تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی پسندیدہ آئسکریم میں زائد المیعاد اشیاء استعمال کرنے والے معروف برانڈ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 1330 کلو ایکسپائر کریم اینڈ چاکلیٹ پاؤڈر اور 520 کلو ایکسپائر فلیور تلف کرکے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم  نے 46 کلومیٹر ملتان روڈ پر واقع معروف آئسکریم یونٹ پر چھاپہ مارا،  ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ پروسیسنگ ایریا میں زنگ اور فنگس زدہ دیواریں، ٹوٹے گندے فرش، مری مکھیاں موجود پائی گئیں، واشنگ ایریا میں بدبودار ماحول اور فنگس کی موجودگی، مشینوں، تاروں پر گرد موجود پائی گئی۔

عاصم جاوید نے کہا کہ آئسکریم کی پیکنگ کے لئے نان فوڈ گریڈ اور بغیر تصدیق شدہ مواد استعمال کیا جارہا تھا، معروف برانڈ کے یونٹ سے ایکسپائر خام مال برآمد ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، بچوں کی خوراک میں زائد المیعاد خام مال کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، شہری اشیاء کی خرید سے قبل لیبل ضرور پڑھیں، مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے