ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب کا دوسرا فیز بھی شروع کرنیکا اعلان
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے طلبہ میں ای بائیکس کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
فلیٹیز ہوٹل میں طلبہ میں ای بائیکس کی فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں، مریم نواز نے طلبہ میں ای بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ سےبائیکس دینے کا وعدہ کیا تھا، آج طلبہ کوچابیاں دیتے ہوئےبہت خوشی ہوئی، طلبہ کوسہولت کےلیےای بائیکس دینےکا وعدہ پورا کردیا، بائیکس دینےپرمجھ سےزیادہ نوازشریف خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ وزیرسمیت سب کوشاباش دیتی ہوں، میرے ویژن پرچارماہ کےاندرعملدرآمد کرایا گیا، چاہتی ہوں پنجاب ای ٹرانسپورٹ کی طرف جائے، ای بائیک سکیم میں ڈاؤن پیمنٹ کی آدھی رقم حکومت پنجاب دے گی، ای بائیکس تمام اضلاع کےطلبہ میں تقسیم کی جائیں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ای بائیک سکیم کا آغازہے،جلد دوسرا فیزبھی شروع ہوگا، غریب اور نادارطلبہ کوتعلیم کی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب میں پٹرول بائیکس کوآہستہ آہستہ ختم کرکے ای بائیکس کی طرف جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای بائیکس کےلیےچارجنگ پوائنٹس بھی یقینی بنائیں گے، پنجاب ترقی سمیت ہرچیزمیں لیڈ کرےگا، چاہتی ہوں باقی صوبےبھی پنجاب کی تقلید کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کےلیےمزید سکیمیں لارہےہیں، ماحول دوست بسیں بھی خریدنے جارہے ہیں، باربارکہتی ہوں موٹربائیکس کوتیزنہیں آہستہ چلانا ہے، ہیلمٹ کےبغیربائیک نہیں چلانی۔