11 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان بار کونسل نے نومنتخب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان بار کونسل کے وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی، وفد کی سربراہی ماہر قانون احسن بھون نے کی، وفد میں ممبران پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی اور حفیظ الرحمن چودھری شامل تھے۔
پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر معروف ماہر قانون احسن بھون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ملک کی وکلاء تنظیمیں آپ کے ساتھ ہیں۔