اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، لاہورمیں بچوں کے اغواء کے 366 مقدمات درج ہوئے، پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کی ایک ہزار 496 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس اغوا ہونے والے بچوں میں 20 فیصد بچوں کو بازیاب کروانےمیں ابھی تک ناکام ہے، پولیس لاہور میں 53سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 309بچوں کو بازیاب کرانے میں بے بس  نظر آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے396 جبکہ صوبہ  بھر سےایک ہزار 567 بچے اغوا  ہوئے، پولیس لاہور میں 343 جبکہ صوبہ بھر سے 1258بچوں کوبازیاب کراسکی، شیخوپورہ ریجن میں 123اغوا بچوں میں سے 29 بچوں کو بازیاب نہ کروایا جا سکا۔

اسی طرح گوجرانوالہ ریجن میں 330میں سے51 بچے بازیاب نہ ہوسکے، گجرات کے اغوا شدہ 57 بچوں میں سے15، راولپنڈی میں 70 بچوں میں سے15، سرگودھا 52 بچوں میں سے14، فیصل آباد میں 137 اغوا شدہ بچوں میں سے 29 تاحال لاپتہ ہیں۔

 ملتان میں 136 بچوں میں سے28 جبکہ ساہیوال 79میں سے19 بچے ابھی بھی گمشدہ فہرست میں شامل ہیں، ڈی جی خان 103 بچوں  میں سے  35 اور  بہاولپور  میں 84 اغوا شدہ بچوں میں سے21 تاحال لاپتہ ہیں، رواں سال سب سے زیادہ بچے لاہور سے اغوا ہوئے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے