اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

11 Jul 2024
11 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب  میں وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ،آئی جی پنجاب ، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ سرکاری اور سماجی شخصیات نے  شرکت کی ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات

تقریب کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی ، ملاقات میں عہدہ سنبھالنے پر مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو مبارکباد پیش کی۔

لاہورہائیکورٹ میں پرتپاک استقبال 

نئی چیف جسٹس کا لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ججز کی جانب سے جسٹس عالیہ نیلم کو پھول پیش کئے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے تمام ججز نے ملاقات کی ، تمام ججز نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کااظہار کیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم کچھ دیر بعد کورٹ روم نمبر ون میں کیسز کی سماعت کریں گی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے کیریئر پرایک نظر

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی  پہلی خاتون اور  53ویں چیف جسٹس بن گئی  ہیں، جسٹس عالیہ نیلم 1966 راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

1996 میں جسٹس عالیہ نیلم بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں جسٹس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے ڈپلومے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

2008 میں جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کی وکیل بنیں جبکہ 2013 میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔

2015 میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے