اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’یہ صرف بیٹے کی خوشی نہیں کوئی اور ہی کہانی ہے‘‘

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے لیکن اس جوڑے کی شادی کی تقریبات رواں سال مارچ کے مہینے سے جاری ہیں۔

مکیش امبانی نے مارچ میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کیلئے تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی ۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا گیا تھا جبکہ رواں ماہ کی شروعات سے ممبئی میں جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

ان تقریبات میں بھی دُنیا کے معروف شوبز اسٹارز اور بالی ووڈ شخصیات شرکت کرتے اور پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں، اور شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس طویل اور مہنگی ترین شادی سے جہاں سوشل میڈیا صارفین تنگ آگئے ہیں تو ایسے میں پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ میں نے دولت دکھانے کا ایسا بیہودہ طریقہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

زویا ناصر نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ آپ نے محنت سے پیسہ کمایا ہے اور آپ اپنی خوشیوں پر پیسہ لگا کر پوری دُنیا کو دِکھانا بھی چاہتے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ صرف بیٹے کی خوشی نہیں بلکہ کوئی اور ہی کہانی ہے۔

z1

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے