اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں کی بڑی کامیابی، نانگا پربت سر کرلیا

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کیا۔

چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6 بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔

سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیما اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ نانگا پربت یا ننگی پہاڑی کو علاقائی زبان میں  دیامیر  بھی پکارا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے  "پہاڑوں کا بادشاہ "، یہ چوٹی پاکستان میں گلگت بلتستان کےعلاقے میں سطح سمندر سے 8126 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے