اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں سرجری شروع، وہاب، رزاق عہدے سے فارغ

10 Jul 2024
10 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں سرجری کا آغاز ہو گیا، وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارروائی کا آغاز کر دیا، اس حوالے سے ابتدائی طور پر سلیکٹرز وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا، آئندہ دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹائے جانے کے بعد محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، بلال افضل بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینئر منیجر بھی تھے، پی سی بی کا محمد یوسف اور اسد شفیق پر اعتماد برقرار ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی تھی، اس دوران محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے ہم پوری سپورٹ دیں گے۔

یاد رہے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گیا تھا، ایونٹ میں اسے نا تجربہ کار امریکا اور پھر بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے