اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

500 یونٹ تک کے 45 لاکھ بجلی صارفین کیلئے سولر سسٹم لا رہے ہیں، مریم نواز

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، 500 یونٹ تک کے 45 لاکھ بجلی صارفین کیلئے سولر سسٹم لا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 11 واں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے، پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ 4 ماہ میں پنجاب کی ینگ کابینہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں، آٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے، فوڈ منسٹر 16 گھنٹے بنیادی اشیاء خورونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں۔

اجلاس میں قرآن مجید کے معیاری نسخوں کی اشاعت کے بارے میں نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لئے یو ایچ ایس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹرز کالجز اور پرنسپلز کی تقرری کے نئے طریقہ کار کی بھی منظوری دی گئی، بوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری، غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیا جا سکے گا اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے