اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مغلپورہ بازار: موٹرسائیکلیں چرانے والے ملزم کو شہریوں پکڑ لیا

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں بازار سے درجنوں موٹرسائیکلیں چرانے والے ملزم کو دوران واردات شہریوں نے پکڑ لیا جس کی کلوز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا جب ملزم گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کا سائیڈ لاک اور میٹر لاک کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے ۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ ملزم ماسٹر چابی کی مدد سے موٹرسائیکل کا لاک کھولتا ہے۔علاقہ مکین واردات ہوتے دیکھ کر موقع سے ملزم کو دھر لیتے ہیں اور ملزم کی درگت بنانے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم سوئیکارنو بازار سے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کر چکا ہے، ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے