09 Jul 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کرنے کا اعلان کردیا ،وزیر اعظم نے نویں اور دسویں محرم کے باعث چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے نویں اور دسویں محرم کے باعث چھٹیوں کی منظوری دی، چھٹیوں کے حوالے سےوزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کہ مطابق وزیراعظم نےعاشورہ ( 9 اور 10 محرم 1446 ہجری) کے موقع پر 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔