اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا بابرکپتان رہیں گے؟ محسن نقوی نے صحافی کو کیا جواب دیا؟

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آج ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی، کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا اور کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

اس دوران صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ بابراعظم کپتان رہیں گے؟ اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی سے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کی ملاقات ہوئی، ان کی ملاقات کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے