09 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ کو بچانے کے مشن کے تحت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ رات کوچز سے مختصر ملاقات کی تھی، محسن نقوی آج کوچز سے دوبارہ ملاقاتوں کا سیشن کریں گے، ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہوں گے، ملاقات میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سے بھی آج ملاقات کریں گے ، جیسن گلیسپی سے ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کی آنے والی ٹیسٹ سیریز کے کمبی نیشن اور تیاریوں کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔