اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی،  جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا۔

اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا، ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے