(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف اپیلوں میں وفاقی سروس ٹریبونل کے مختلف فیصلوں پر عملدرآمد کی منظوری دی جائے گی، کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل کی منظوری دی جائے گی، فیڈرل لاج دوئم کی پشاور سے الیکشن کمیشن آف پاکستان منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کو پانچ سال کے لئے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے کی منظوری متوقع ہے، وفاقی کابینہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی حتمی منظوری دے گی، ان لینڈ ریونیو کے ایپلٹ ٹریبونل کے مختلف بنچز میں اکاؤنٹنٹ ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت پریذائیڈنگ افسران مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی، قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے منتظم کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بہاولپور میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹی وی، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا میں ادویات کی تشہیر کی منظوری دی جائے گی، افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی، 27 جون کو منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔