اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، 37 نکاتی ایجنڈا جاری

09 Jul 2024
09 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا 11 واں اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کا 37 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 8 کلب کے کمیٹی روم میں صبح 11:30 بجے شروع ہو گا، اجلاس میں سٹیٹس آف ویمن 23-2022ء کی سالانہ پنجاب کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی، پنجاب حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین ایم او یو بھی سائن کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی آرڈیننس 1965ء اور پنجاب ہیریٹیج فاؤنڈیشن ایکٹ 2005ء میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی، 15 ملین یورو کی مالیت کے گرین انرجی پراجیکٹ جو کے ایم ڈبلیو بینک جرمنی فنڈ کرے گا کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں پی پی ڈی سی ایل کے سی ای او کی دوبارہ تعیناتی، پنجاب فنانس ایکٹ 1977ء میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے، پنجاب پولیس کے مختلف سروس رولز میں ترامیم کی جائیں گی، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو صوبائی سطح پر پھیلانے کی منظوری دی جائے گی۔

پنجاب کابینہ لاء اینڈ پارلیمنٹری ڈیپارٹمنٹ میں مانیٹرنگ سیل تعمیر کرنے کی اجازت دے گی، پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے صدر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی، چیئرمین ڈرگ کنٹرول راولپنڈی اور گوجرانوالہ کیلئے ناموں کی تجاویز دی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے